All dafa in Pakistan in urdu | law sections list in Pakistan
List of sections in Pakistan غیرقانونی طورپر دوسرے شخص کے شناختی کارڈپر سم کارڈخریدنے پردفعہ15 الیکٹرونک کرائم ایکٹ2016لگتی ھےاسکی سزا3سال تک قیداورجرمانہ ھے جھوٹی FIR درج کروانے والے شخص پر دفعہ 182 تعزیرات پاکستان لگتی ھے۔ جس کی سزا 7 سال تک قید اور جرمانہ ھے ۔ اگر کوئی سرکاری ملازم رشوت مانگتا ھے یا رشوت لیتا ھے تو اس پر دفعہ 161 ت پ لگتی ھے ۔ جس کی سزا 3 سال تک قید اور جرمانہ ھے ۔ دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کی خلاف ورزی کرنے والے شخص پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان لگتی ھے ۔ عدالت میں بدنیتی سے جھوٹا دعوی کرنے والے پر دفعہ 209 ت پ لگتی ھے ۔ جس کی سزا 2 سال تک قید اور جرمانہ ھے ۔ اگر کوئی میڈیکل آفیسر جان بھوج کر غلط میڈیکل رپورٹ تیار کرتا ھے تو اس پر دفعہ 167 & 218 تعزیرات پاکستان لگے گی ون ویلنگ کرنے والے پر دفعہ 279 اور 99A MVO کے تحت FIR درج ھوتی ھے ۔ جس کی سزا 6 ماہ تک قید اور جرمانہ ھے ۔ ھوائی فائرنگ کرنے والے شخص پر دفعہ (2)337H تعزیرات پاکستان لگتی ھے ۔ جس کی سزا 3 ماہ تک قید اور جرمانہ ھے ۔ دفعہ 197 ض-ف کی نفی پر کیس لاء کسی بھی سرکاری ملازم پ...