What is nikah nama | case laws on nikah nama
نکاح اور اس میں موجود 26 کالمز...
نکاح ایک سماجی معاہدہ ہے۔ جو فریقین کے درمیان ایجاب وقبول کے عمل سے مکمل ہو جاتا ہے۔ نکاح نامہ ایک قانونی دستاویز ہے۔ اس کے ذریعے حقوق و فرائض کا تعین ہوتا ہے۔
اکثر لوگ نکاح نامہ کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نکاح نامہ کی ضرورت کا احساس دلایا جائے کیوں کے عورت کو مذہب اورقانون نے اپنے مستقبل کے بارے میں جن تحفظات کویقینی بنانے کی اجازت دے رکھی ہے
وہ نکاح نامہ کے کالم صحیح کرنے سے ہی ممکن ہے۔ اس لئے نکاح نامہ کے کالم انتہائی احتیاط سے پر کرنے کی ضرورت ہے۔
#عام معلومات ( کالم 1 تا 12)
ان کالموں میں دولہا٬ دولہن کا نام ولدیت٬ ضلع٬ عمر٬ یونین کونسل٬ فریقین کی طرف سے وکیل٬ گواہ٬ شادی کی تاریخ اور یہ کی دلہن کنواری٬ بیوہ یا مطلقہ ہے درج کرنا ہوتا ہے
#حق مہر (کالم 13تا16)
حق مہر کا نکاح نامہ میں اندراج ضروری ہے۔ جو عورت کا مذہبی اور قانونی حق ہے۔ ارشادات رسول اور عمل رسول کا خلاصہ ہے کہ جو حق مہر شوہر آسانی کے ساتھ ادا کرسکے اور بیوی بھی اس پر راضی ہو وہ شرعی حق مہر ہے ۔
#نکاح کے کالم نمبر 14 میں اسکی نوعیت لکھی جاتی ہے کہ وہ معجل ہے یا مؤجل۔
#اس طرح اگر مہر کا کچھ حصہ شادی کے موقع پر ادا کیا گیا ہو تو کالم نمبر 15 میں اس کی مقدار درج کی جاتی ہے۔
#اگر حق مہر کے عوض کوئی جائیداد وغیرہ دی گئی ہو تو کالم نمبر 16میں اس کی مکمل تفصیل اس کے آگے اور پیچھے کیا ہے۔ اور اس وقت اس کی قیمت کیا ہے درج کی جاتی ہے۔ تاکہ بعد میں دھوکا نہ ہو۔
حق مہر کی اقسام
(1)مہر مؤجل
اگر مہر یا اس کے کسی حصے کی ادائیگی مستقبل میں کسی خاص مدت کے بعد دیاجانا طے پائے تو اس کو مہر مؤجل کہتے ہیں۔
(2)مہر معجل
مہر معجل سے مراد مہر کا وہ حصہ جسے فورا ادا کرنا ہوتا ہے یعنی مہر کو نکاح کے وقت ادا کیا جاتا ہے یا جب بیوی طلب کریں تو اس کو فوری ادا کرے گا۔
#خاص شرائط ( کالم نمبر 17)
کالم نمبر 17 خاص شرائط سے متعلق ہے جس کی خاص اہمیت ہے اس میں ناچاقی کی صورت میں نان و نفقہ کس طرح ادا ہوگا
اور رہائش کے بارے میں بھی لکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے بعد دیہات میں رہائش ہو گی یا شہر میں اور شادی کے بعد تعلیم یا ملازمت جاری رکھنے کی اجازت ہوگی یا نہیں وغیرہ اس میں درج کی جاتی ہیں۔
اس شق میں جہیز کی تفصیل بھی درج کی جاسکتی ہے۔
#طلاق تفویض (کالم نمبر 18)
اس شق میں عورت مرد سے طلاق کا حق مانگ سکتی ہے اور اگر شوہر نے بیوی کو طلاق کا حق دے دیا ہے اور اس بارے میں کوئی شرائط مقرر کی ہیں تو وہ بھی اس خانہ میں درج کی جائیں گی۔
اور عورت جب چاہے مقررہ شرائط کو پورا کر کے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو شوہر کی زوجیت سے آزاد کر سکتی ہے۔
عورت کو اس کا نوٹس چیئرمین ثالثی کونسل کو دینا ضروری ہے کے اس نے طلاق تفویض کا حق استعمال کیا ہے۔
#شوہر کے حق طلاق پر پابندی( کالم نمبر 19)
اس کالم میں شوہر کے حق کے طلاق پر شرائط مقرر مقرر کی جاتی ہیں۔ مثلا حق مہر کی فوری ادائیگی اور بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری ماں کی ہوگی وغیرہ یہ بھی یاد رہے کہ عدالت اس کالم کی شرائط کو اسلامی احکامات کے منافی مانتی ہیں
#حق مہر اور نان و نفقہ کی دستاویز کا اندراج (کالم نمبر 20)
اگر شادی کے موقع پر حق مہر اور نان و نفقہ کے بارے میں کوئی دستاویز تیار کی گئی ہو تو اس کا اندراج کالم نمبر 20 میں کیا جاتا ہے
#دوسری شادی کیلئے اجازت نامہ( کالم نمبر 21٬22)
دوسری شادی کی صورت میں عائلی قوانین کے تحت پہلی بیوی اور چیئرمین ثالثی کونسل کا اجازت نامہ لینا ضروری ہے
اور دوسری شادی کی صورت میں بوقت نکاح کالم نمبر21 کو ضروری پر کرنا چاہیے اس میں دوسری شادی کی اجازت ملنے کی تاریخ درج کرنی ہوتی ہے۔
نکاح نامہ کو نکاح رجسٹرار مکمل کرکے یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرواتا ہے
#تکنیکی معلومات وغیرہ جیسے نکاح خواں و رجسٹریشن فیس وغیرہ کالم نمبر( 23٫24,25) میں بیان کی جاتی ہے
#ختم نبوت کا اقرار کالم نمبر 26 میں کیا جاتا جو کہ حال ہی میں نکاح نامہ میں شامل کیا گیا ہے.
Nikah nama |
Nikah nama is a agreement between husband and wife.prepared on the time of nikah( marriage ) with signature of Bride, groom, witnesses and nikah registrar .
Case laws on nikah nama
یہ لازمی نہیں کہ نکاح نامہ متعلقہ یونین کونسل میں ہی درج کروایا جائے بلکہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ نکاح نامہ پاکستان کی کسی بھی یونین کونسل میں درج کرایا جا سکتا ہے.
2008 PCrLJ 92...
Where a person doesn't report marriage to nikah Registrar, held, liable for punishment under section 5(4).(2009 MLD 962)
Lady abducted nikah performed, forced nikah not valid without will (PLD 2006 SC 489)
Presumption of truth is attached to entery in nikah nama.(2005 YLR 156)
Nikah performed under coercion without consent, no nikah (2005 MLD 1615)
Zubani nikah ka wohi status hota ha ju tehriri nikah ka hota hai (PLJ 2018 CR-C 130)
Nikah nama main likhi gai aisi sharat ghair shari hai jiss main likha gia hu ke husband talaq ya 2nd marriage ki sorat main Harjana pay kare ga (2021 SCMR 186)
Nikah ke sahi ya ghalat honey ka taeen Sirf family court kar sakti hai criminal court nahi ( 2018 pcrlj 454)
Pasand ki Shaadi karna har orat ka fundamental right hai ( PLD 2016 lahore 857)
Execution court nikah nama main likhi gai wife ki moveable property ko attached na kar sakti hai ( 2016 SCMR 2170)
Nikah nama main islam ke khalaf koi bhi likai, tajawez, iqrar, wada, sharat qabal e Amal nahi. (2022 CLC 24)
Wata sata ki Shaadi qanoon or constitution ke against hai or wata sata ki Shaadi karna jurm taswar hu ga ( 2000 YLR 2882)
Chahe wife ne husband se nikah kia hu Nikah nama per signature bhi hun tab bhi agar wife court ke samne nikah mannen se inkar kar de tu nikah jhoota taswar hu ga.(pld 2006 SC 409)
Nikah nama ke columns specially columns # 13 14 15 16 ko fill Karne ke bare ma Lahore High court ki latest judgement (2022 MLD 416)
Agar koi larki aik nikah ki mojodgi main kisi or se nikah kare gi tu zina ke juram ki murtakib hu gi. ( PLJ 2008 CRC 1036)
ایک ہی وقت میں دو سگی بہنیں کسی ایک شخص کے نکاح میں نہ رہ سکتی ھیں جو شخص ایسا کرے گا وہ زناء کا مرتکب گردانا جائے گا۔
2005 PCrLJ 1816
Nikah nama main kisi Harjana ke andraj ki wasooli family court nahi civil court kare gi.( PLJ 2008 lahore 147)
Shadi or mangni main difference, islam main mangni ka koi taswar nahi or na hi mangni hu jane se jore ko koi haqooq hasil hun ge ( 1990 MLD 792)
Kisi bhi orat ko batoor wata sata ya batoor wani dena juram hai ( PLD 2022 federal shariat court 57 )
نکاح نامہ کے کالم نمبر 19 میں لکھی گئی شرط کی کوئی لیگل ویلیو نہیں۔
PLD 2011 SC 260,
2008 SCMR 186,
2012 CLC Lah 837,
PLD 2007 Lah 515.
(خاندان- طلاق- نکاح نامہ)
کالم نمبر میں بیان کردہ معاوضے کی شرط۔ شوہر کی طرف سے طلاق کی صورت میں نکاح نامہ کے 19 کو اسلام کے احکام کے خلاف قرار دیا گیا ہے کیونکہ اسلام نے شوہر کو بیوی کو طلاق دینے کے جو حق دیا ہے اس پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔
PLD 2011 SC 260
2008 SCMR 186
2012 CLC لہ 837
PLD 2007 Lhr 515
نکاح نامہ کے کالم میں مذکور طلاق کی صورت میں رقم کا دعوی not maintainable نہیں ہے۔
2015 CLC 138
کالم نمبر میں بیان کردہ معاوضے کی شرط۔ شوہر کی طرف سے طلاق کی صورت میں نکاح نامہ کے 19 نمبر درست ہیں۔
2015 YLR 1235
2004 YLR 482
PLD 2004 Lhr 588
Comments
Post a Comment